معروف بھارتی صحافی کورونا کا شکار ہو کر موت کی کھائی میں اتر گئے

Apr 30, 2021 | 15:46:PM
 معروف صحافی روہت سردانا کورونا کا شکار
کیپشن: معروف صحافی روہت سردانا کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وبا نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے، ایسے میں بھارت کے معروف صحافی روہت سردانا کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت سردانہ بھارت کے صفِ اول کے صحافی تھے اور سیاسی شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے تھے۔رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ روہت کورونا کا شکار ہونے پر ہسپتال میں داخل تھے تاہم وہاں ان کی موت حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوئی۔صحافی روہت کی موت پر بھارت کی معروف شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

 واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں اور آٹھویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار اموات بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے کُل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    آٹھویں کلاس تک سکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ