تاریخی مقامات کو  مزید پُرکشش بنایا جائیگا،چودھری محمد سرور

Apr 30, 2021 | 12:34:PM
تاریخی مقامات کو مزید پرکشش بنایا جائے گا
کیپشن: تاریخی مقامات کو مزید پرکشش بنایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے  مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے ہڑپہ میں30 ملین روپے کی لاگت سے آڈیٹوریم کا باقاعدہ افتتاح  کردیا ہے۔ اس حوالے سے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تاریخی مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے لیے پالیسی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا  ملک میں سیاحت کے فروغ سے سالانہ4 سے 5 ارب ڈالرحاصل ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ پنجاب میں تاریخی مقامات کو سیاحوں کے لیے مزید پُرکشش بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:    پنجاب حکومت کس نے بنائی ؟ پی ٹی آئی ایم این اے راجا ریاض کا انکشاف