بھارت میں پاکستانی میڈیا کی موجودگی ناگزیر ہے: سرفراز نواز

بھارتی میڈیا پاکستان اور پاکستانی ٹیم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا ہے: سابق فاسٹ بولر

Sep 29, 2023 | 23:26:PM
بھارت میں پاکستانی میڈیا کی موجودگی ناگزیر ہے: سرفراز نواز
کیپشن: ریورس سوئنگ کے موجد سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی میڈیا کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز نے بھارت میں پاکستانی میڈیا کی موجودگی کو ناگزیر قرار دے دیا۔ لندن سے ایک بیان میں سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت پہنچ چکی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان اور پاکستانی ٹیم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا ہے جس کے مقابلے کے لیے پاکستانی میڈیا کی بھارت میں موجودگی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل قومی کھلاڑیوں کو کھانے میں کیا کیا ملے گا؟ مینیو جاری

انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے درخواست ہے کہ پاکستانی میڈیا ٹیم کو بھارت بھیجا جائے جو بھارتی میڈیا کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور اپنی ٹیم کی مثبت خبروں کو سامنے لائے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ابھی سے پاکستان مخالف سازشوں میں مصروف ہے جس کا براہ راست اثر مشن ورلڈ کپ پر ہوسکتا ہے۔