ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی آگے بڑھنے کے لیے پُر امید

Oct 29, 2022 | 10:24:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی آگے بڑھنے کے لیے پُر امید
کیپشن: ٹیم پاکستان پرتھ میں ٹریننگ سیشن کے دوران
سورس: پی سی بی ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ نیدرلینڈ کے خلاف کل پرتھ میں کھیلے گی، نیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے آج پریکٹس سیشن کیا۔

واکا کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی اور پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مثبت باڈی لینگیویج کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: برازیلین فٹبالر 9 برس بعد کرپشن کے الزامات سے بری

فاسٹ بولرز نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی زیر نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر باؤنس کھیلنے کی پریکٹس کی، ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کی بھی ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔