آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

May 29, 2023 | 11:56:AM
آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے خیبرپختونخواء میں آٹے کے بحران سے متعلق نوٹس کے بعد مارکیٹ میں 20 کلو کے تھیلے میں 700 روپے کی نمایاں کمی ہوگئی۔

پشاورمیں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 3 ہزار 3 سو روپے سے کم ہو کر 2 ہزار 6 سو روپے میں فروخت ہونے لگا مگر دوسری جانب نانبائیوں کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔ نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں ازخود اضافہ کردیا۔ 20 روپے کی روٹی آٹے کے نرخوں میں کمی کے باوجود 30 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ قیمت کہاں تک پہنچی؟

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک سو بیس گرام روٹی کا نرخ بیس روپے مقررکیا گیا ہے لیکن نانبائی من مانے نرخوں پر روٹی فروخت کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے احکامات کی خلاف ورزی پر نانبائیوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔