عمران خان کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ ۔۔جوہری صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار 

May 29, 2021 | 22:49:PM
 عمران خان کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ ۔۔جوہری صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ کیا اور جوہری صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کو اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلو ؤں پر بریفنگ دی گئی، عمران خان نے ملکی اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں کو سراہا۔انہوں نے سائنس دانوں اور اعلیٰ حکام کی کاوشوں کی تعریف کی اور ملکی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔پنجاب میں کالجز کھولنے کا اعلان۔۔کونسے دو اضلاع میں کالج نہیں کھلیں گے ؟