پنجاب میں کالجز کھولنے کا اعلان۔۔کونسے دو اضلاع میں کالج نہیں کھلیں گے ؟ 

May 29, 2021 | 19:48:PM
پنجاب میں کالجز کھولنے کا اعلان۔۔کونسے دو اضلاع میں کالج نہیں کھلیں گے ؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پنجاب حکومت نے صوبے کے 36 میں سے 34 اضلاع میں کالجز کو کھولنے کا اعلان کیا ہے،ان اضلاع میں کالجز 31 مئی سے کھولیں جائیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی کالجز پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خانیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں تاحکم ثانی کالجز بند رہیں گے، بقیہ تمام اضلاع میں پیر 31 مئی سے کالجز کورونا ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں 5 جون تک تمام اساتذہ اور ملازمین کو ویکسین لگوانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ ۔۔ ترین گروپ کا سخت موقف سامنے آ گیا