چیٹ جی پی ٹی کیا ہے؟30کروڑلوگوں کیلئے خطرہ کیوں ہے؟بڑا انکشاف

Mar 29, 2023 | 16:44:PM
چیٹ جی پی ٹی کیا ہے؟30کروڑلوگوں کیلئے خطرہ کیوں ہے؟بڑا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) دنیا بھر میں دھوم مچانے والا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شاہکار چیٹ جی پی ٹی جہاں بہت سارے فائدے دے رہا ہے وہیں 30 کروڑ لوگوں کی ملازمتوں کیلئے بھی خطرہ بن چکا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اے آئی کی مدد سے بنایا گیا چیٹ جی پی ٹی منفرد استعمال اور بے شمار فوائد کی بدولت دنیا بھر سے بے شمار لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔ نومبر 2022 میں اس شاہکار چیٹ بوٹ کو متعارف کروایا گیا جس سے متعدد کام لیے جا سکتے ہیں۔ انہی کاموں کی وجہ سے مائیکروسافٹ نے اس ٹیکنالوجی کو اپنے سرچ انجن ونگ کا حصہ بھی بنایا۔ 

اس چیٹ بوٹ کی دھوم کے بعد ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں نے بھی اس حوالے سے مختلف اقدامات کیے ہیں اور گوگل جیسی بڑی اور لیڈنگ کمپنی کی جانب سے بھی ،بارڈ، کے نام سے چیٹ بوٹ متعارف کروایا جا چکا ہے۔ جب اوپن اے آئی نامی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی متعارف کروایا اس وقت جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالونی عوام توجہ کا مرکز بنی۔ 

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی(ChatGPT) اتنا بھی اچھا نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی موجودہ ترقی اور پیش رفت کے مدِ نظر لوگوں کو ان کی ملازمتوں کو لے کر خدشہ پیدا ہوا رہا ہے۔ محتلف رپورٹس یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی سے کروڑوں افراد کی نوکریوں کو خطرہ ہے اور پیش گوئی کی جارہی ہے کہ جنریٹیو اے آئی سے 30 کروڑ افراد کی ملازمتیں متاثر ہو سکتیں ہیں۔ 

امریکی سرمایہ کار ادارے گولڈ مین سیچز (ٌGoldman Sachs) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی جن صلاحتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور جن کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ان سے لیبر مارکیٹ کے بری طرح متاثر ہونے کے امکانات کافی زیادہ ہیں, صرف امریکا میں ہی دو تہائی ملازمتیں اے آئی کی زد پر ہیں، افرادی قوت پر اس کے اثرات بہت زیادہ ہو سکتے ہیں جس سے بیشتر ملازمتیں اور انڈسٹریز جزوی طور پر متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔ 

لازمی پڑھیں: عید کے بعد گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے، سندھ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

امریکی سرمایہ کار ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا کہ امریکا میں 7 فیصد ملازموں کی جگہ اے آئی لے سکتی ہے جبکہ 63 فیصد ملازمتوں میں یہ ٹیکنالوجی انسانوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، 30 فیصد شعباجات پر اس کے کچھ اثرات نہ ہوں گے اور اگلے 10 سالوں میں دنیا بھر میں 7 فیصد سروسز  اور اشیاء کی تیاری میں اس ٹیکنالوجی کا عمل دخل ہو سکتا ہے۔ 

جاری شدہ اس رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے دفتری اور انتظامی پوزیشنز کو سب سے زیادہ خطرات ہیں اور اس کے بعد دیگر شعباجات کا نمبر آئے گا۔