پنجاب، کے پی انتخابات کیس: وزیراعظم کا سپریم کورٹ جانے کا امکان

Mar 29, 2023 | 10:13:AM
سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت کشگوری) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت آج پھر ہوگی۔

وزیراعظم ہاؤس نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت  کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کے بھی سپریم کورٹ جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو طلب کرلیا۔ اٹارنی جنرل وزیراعظم سے زیر سماعت مقدمے پر ہدایات لیں گے۔