ملک بھر میں آج شب برات عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

Mar 29, 2021 | 18:06:PM
ملک بھر میں آج شب برات عقیدت واحترام سے منائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں آج شب برات عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی،یہ وہ شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے بادشاہی مسجد، جامعہ مسجد داتا دربار سمیت دیگر مقامات پر اجتماعات ہونگے۔
شب کے معنی رات بارات کے معنی بری ہونے کے ہیں، برکتوں اور رحمتوں کی رات ہے، شب برات اسلام کے آٹھویں مہینے شعبان کی 15ویں رات کو کہتے ہیں۔ اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کرکے جہنم سے نجات مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت اعلیٰ پنجاب ن لیگ کا حق۔۔حمزہ قدم بڑھاﺅ۔۔پیپلز پارٹی کا عیدپر ان ہاﺅس تبدیلی لانے کا اعلان