چینی نائب وزیراعظم کل پاکستان آئیں گے

Jul 29, 2023 | 12:16:PM
چینی نائب وزیراعظم کل پاکستان آئیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔


ذرائع کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ چین کے نائب وزیراعظم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پارٹی سے نکال دیا
 ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم یکم اگست کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔