سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

Jul 29, 2022 | 17:56:PM
سبطین خان ، اسپیکر پنجاب اسمبلی
کیپشن: سبطین خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور ق لیگ کے امیدوار سبطین خان نئے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ۔تحریک انصاف کے سبطین خان کو 185ووٹ ملے جبکہ ن لیگ اور اتحادی پارٹی کے امیدوار سیف الملوک کو 175ارکان نے ووٹ ڈالے ، چار ووٹ مسترد بھی کئے گئے ۔سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی نے ایوان میں جشن منایا اور سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف نعرے بازی کی ۔جبکہ سبطین خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا،پینل آف چیئر وسیم خان نے سبطین خان سے حلف لیا۔

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا ،پینل آف چیئر مین وسیم خان نے ممبران کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ۔جبکہ اپوزیشن کے اعتراض پر پولنگ بوتھ کی جگہ تبدیل کردی گئی  تھی۔پینل آف چیئر مین کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے تمام اعتراضات دور کئے جائیں گے ۔تحریک انصاف کی جانب سے سبطین خان جبکہ پی ڈی ایم کی طرف سے سیف الملوک کھوکھر پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار تھے ۔

پنجاب اسمبلی میں  تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کے پاس 186 ممبران جبکہ مسلم لیگ اور اتحادیوں کے پاس 178 ممبران تھے۔ سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ووٹنگ جاری ،ن لیگ کا بڑا اعتراض دور کر دیا گیا