فارن فنڈنگ کیس:فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے

Jul 29, 2022 | 12:11:PM
فائل فوٹو فواد چوہدری
کیپشن: تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چوہدری
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) فارن فنڈنگ کیس کے متعلق بین الا قوامی اخبار کی رپور ٹ کے بعد رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر فواد چوہدری نےفارن فنڈنگ کیس سےمتعلق بیان جاری کیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فنڈنگ قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتا ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں، اوورسیز پاکستانی تحریکِ انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں۔

فوادچوہدری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کوسپورٹ کرتے ہیں اسی طرح پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آ رہا؟