فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل ، انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

Jan 29, 2024 | 12:57:PM
 فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل ، انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل پر انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس امین الدین خان، محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ کا حصہ تھے۔

ضرور پڑھیں:سائفر کیس ، اعظم خان پر جرح ،عدالتی ماحول ناخوشگوار،عمران خان اور شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے

سماعت کے آغاز پر جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسن نے بینچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بنچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے۔

اس موقع پر لاہور بار کے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نا دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جاؤں۔