فافن کی سینٹ انتخابات کیلئے فوری قانون سازی کی مخالفت 

Jan 29, 2021 | 18:59:PM
فافن کی سینٹ انتخابات کیلئے فوری قانون سازی کی مخالفت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فئیر الیکشن(فافن) نے اوپن بیلٹ کے تحت سینٹ انتخابات کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی مخالفت کر دی، فافن نے سینٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی پر عجلت میں قانون سازی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
فافن کاکہناہے کہ سینٹ کے انتخاب کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے عجلت میں قانون سازی نہ کی جائے، حکومت اور سیاسی جماعتیں سینٹ انتخابات میں اصلاحات کیلئے جلد بازی کی بجائے مشاورت کے بعد متفقہ اور جامع لائحہ عمل اپنائیں،سینٹ انتخابات سے ایک ماہ قبل تفصیلی بحث کے بغیر اوپن بیلٹ کیلئے آئینی ترمیم غیرمفید ثابت ہوسکتی ہے۔
غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن کامزید کہناہے کہ اگر اس ضمن میں قانون سازی کرنا ناگزیر ہے تو حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کا اس پہلو سے بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے ، موجودہ حالت میں یہ ترمیم سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی روش کی بیخ کنی میں زیادہ مفید ثابت نہیں ہوگی۔
فافن کی جانب سے کہاگیاہے کہ اس ترمیم میں پارٹی ہدایات کے برعکس ووٹ ڈالنے والے ارکان اسمبلی کیلئے سزا کا تعین کر کے اسے بامقصد بنایا جاسکتا ہے،حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو متناسب نمائندگی جیسے طریقہ انتخاب پر غور سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔