سال2023: انسداددہشت گردی کی عدالتوں نے 224 مقدمات کے فیصلے کئے

Dec 29, 2023 | 13:25:PM
رواں سال انسداددہشت گردی کی 2 عدالتوں نے 224 مقدمات کے فیصلے کئے۔ جس میں متعدد مقدمات میں ملزمان کو عمرقید اورسزائے موت کے فیصلے سنائے گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) رواں سال انسداددہشت گردی کی 2 عدالتوں نے 224 مقدمات کے فیصلے کئے۔ جس میں متعدد مقدمات میں ملزمان کو عمرقید اورسزائے موت کے فیصلے سنائے گئے۔

جوہر ٹاؤن دھما کا کیس میں سمیع، عزیز اکبر اور نوید اختر کو 3،3بار سزائے موت کا حکم دیا گیا۔ اس مقدمہ میں پیٹرپال، عیدگل اور سجاد سمیت 4ملزمان کو  پہلے ہی 9،9 بار سزا ئےموت ہوچکی ہے۔ اس کیس میں سبحان، جام داد اور لقمان کوعمر قید، جائیداد بحق سرکاری ضبط کرنیکی سزا میں ملزم یاسر بشیر اور فضل الہٰی کو2،2مرتبہ عمر قید، جائیداد ضبط کرنیکی سزا سنائی گئی۔ کالعدم تنظیم کےعرفان، اجمل اور ثاقب حسن کو 2،2مرتبہ عمرقید، جائیداد ضبط کی گئی۔  کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن خورشید کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

راوی روڈ کے علاقے میں بھتہ دینے سے انکار پر تاجر کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم عاطف علی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزم عاطف و دیگر نے بھتہ نہ دینے پر تاجر صلاح الدیں کو قتل کیا تھا۔ 5 لاکھ تاوان کے باوجود شہری ساحرحمید کو قتل کرنیوالے ملزم جمشید، زاہد کو سزائے موت کا حکم دیا گیا۔ تاوان اورقتل کے ملزمان کی تمام جائیدادبحق سرکاری ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا۔ پولیس اہلکار کو دریا میں ڈبو کر قتل کرنے کے کیس میں ملزم محمد بشیر کو شک کا فائدے دیکربری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

نامورشاعرمحسن نقوی کے26سال پرانے قتل کیس کے ملزم اجمل عرف اکرم کی ضمانت منظورہوئی۔ ڈیفنس میں 6افراد کی ہلاکت کا کم عمر ملزم افنان جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش ہوتا رہا۔ 

سال 2023میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف 57 نئے مقدمات کے چالان جمع کرائے۔ سال 2023 میں قتل و اغوا برائے تاوان کے 47 نئے مقدمات کے چالان جمع کرائے گئے۔ سال 2023 میں تیزاب گردی کے 14 نئے مقدمات کے چالان عدالت میں جمع ہوچکے ہیں۔