موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

دھند کے باعث موٹر وے کومختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

Dec 29, 2022 | 19:53:PM
موسم ,محکمہ موسمیات , پیشگوئی
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش وقفے وقفے سے جاری، ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 اور کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے,  پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، ساہیوال، ملتان، پاکپتن، اوکاڑہ، جھنگ، ننکانہ صاحب، شورکوٹ، اٹک ، بورے والا، شیخوپورہ، میاں چنوں، قصور اور سانگلہ ہل سمیت گردونواح میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

بلوچستان کے مختلف مقامات کوئٹہ، زیارت ، پشین ، ڈیرہ بگٹی سمیت گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے، بارش اور برفباری کی صورتحال کے باعث محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے اعلانیہ پابندی کے تحت تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کے مطابق برف باری کے مقامات پر آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور مشینری پہنچا دی گئی،حکام کے مطابق ایمرجنسی صورتحال کے دوران ریسکیو فورس، سپورٹنگ سٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صوبے کے برف باری والے علاقوں میں آمد ورفت کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹڈ جگہوں پر پہلے سے عملہ اور ہائی مشینری پہنچائی جا چکی ہے۔

آزاد کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد کئی علاقوں میں بارش اور برفباری شروع ہو گیا، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب  دھند کے باعث موٹر وے کومختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ،ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق لاہور ملتان موتر وے کو فیض پور سے درخانہ جبکہ  ایم فور کو گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ،ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے ۔ روڈ یوزرز بھی گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹیں استعمال کریں ،غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔