کرینہ کپور نئے سال میں کیا کرنے والی ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی وڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور خان نے اپنے نئے سال کا ریزولوشن بتایا ہے۔کبھی خوشی کبھی غم، مجھ سے دوستی کرو گی، تھری ایڈیٹس اور جب وی میٹ سمیت دیگر ہٹ فلموں سے شہرت پانی والی اداکارہ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں اپنے نئے سال کے منصوبوں سے متعلق بتایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرینہ نے کہا کہ ان کا نئے سال کا ریزولوشن زندگی میں توازن تلاش کرنا ہے، لفظی طور پر یہ ایک پاؤں پر کھڑا ہونے کی طرح ہے جن کے دو بچے ہوں اور پھر بھی آپ کام کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔انہوں یہ بھی کہا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ بھی وقت گزارنا چاہتی ہے اسی لیے وہ صرف خوش رہنا چاہتی ہے۔
کرینہ کپور نے انٹرویو میں مزید کہا کہ نئے سال کی مناسبت سے ہر کوئی بڑی بڑی منصوبہ بندیاں کرتا ہے لیکن سب کی ریزولوشن خوش اور پرامن رہنے کی ہونی چاہیے۔
واضح رہے کرینہ کپور خان اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جے علی خان کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں اپنی چھٹیاں منا رہی ہیں۔