موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا حکم ، نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا
سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں مزید بڑھانے کے حوالے سے تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض )سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں مزید بڑھانے کے حوالے سے تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا۔
شدید سردی اور سموگ کے باعث لاہور ہائی کورٹ نے دو ہفتے مزید چھٹیاں بڑھانے کا حکم دیا تھا،سابقہ نوٹیفیکیشن کیمطابق سرکاری سکول 2 جنوری سے کھلیں گے،چھٹیاں بڑھانے کے حوالےسے تاحال سکول ایجوکیشن نے نیاء نوٹفیکیشن جاری نہ کیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر جوڈیشل کمیشن کو محکمہ ایجوکیشن کو سکولوں کی چھٹیوں میں 2 ہفتے تک اضافے کی تجویز دینے کی ہدایت کی تھی۔
دوسری جانب پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں نہ خریدنے کے باعث سموگ مزید بڑھنےکاخدشہ بڑھ گیا ۔سکولوں میں زیرتعلیم ساٹھ فیصد بچوں کیلئےسکول کی بس میں پک اینڈ ڈراپ کا منصوبہ کاغذوں تک محدود ہے، ایک بھی نجی سکول نے تاحال ذاتی بسیں نہیں خریدیں۔ پرائیویٹ سکولز نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 31 دسمبر تک سکولوں کو نئی بسیں خریدنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سکولوں میں زیر تعلیم ساٹھ فیصد بچوں کو سکول کی بس میں پک اینڈ ڈراپ دینے کا منصوبہ ٹھپ ہے۔لاہور میں پرائیویٹ سکولوں کی تعداد 6ہزار900 سے زائد ہے۔ مذکورہ سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بسیس خریدنےکے منصوبے پر چپ سادھ لی ہے۔