استعفے نہیں د ینگے ۔۔پیپلز پارٹی کاضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Dec 29, 2020 | 21:56:PM
 استعفے نہیں د ینگے ۔۔پیپلز پارٹی کاضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز )پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان کی واضح اکثریت نے استعفوں کی مخالفت کردی۔

پیپلز پارٹی کے آ ئینی ماہرین نے متفقہ رائے دی کہ اگر ہم نے اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو سینٹ انتخابات ہمارے بغیر بھی ہوسکتے ہیں، ستعفے سینٹ الیکشن کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے،قبل از وقت استعفوں کی صورت میں حکومت 18 ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر جمہوری قوانین کو ختم کرسکتی ہے ،ماہرین نے کہا کہ اگر این ایف سی ایوارڈ سے ہاتھ دھونے ہیں تو پھر اسمبلیوں سے استعفے دے دیں ۔ اجلاس میںپی ڈی ایم کے مقاصد کو آگے بڑھانے پر اتفاق اور حکومت مخالف مہم کے سلسلے میں کسانوں، وکلا، تاجر اور ڈاکٹرز کی مختلف تنظیموں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا

 سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر اسمبلیوں کا سٹیک نہ چھوڑا جائے، نواز شریف کی وطن واپسی پر استعفوں پر بات ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں شامل ارکان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتی۔ جمہوری قوتوں کو کسی کے جھانسے میں نہیں آنا چاہئے۔

 ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کسی کی باتوں میں نہ آتے ہوئے ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے شرکا کا کہنا تھا کہ ہم نئے پاکستان نیشنل الائنس (پی این اے) نہیں بن سکتے۔ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو مزاحمتی سیاست کے لئے تیار ہے۔ ہم لانگ مارچ کے لئے تیار ہیں۔ میاں نواز شریف کو وطن واپس آکر لانگ مارچ کا حصہ بننا چاہئے۔ اس کے علاوہ لیگی قائد کی کی وطن واپسی پر ہی استعفوں پر بات ہو سکتی ہے۔