حکومت پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کرے گی: شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

Aug 29, 2022 | 09:27:AM
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر معاہدے کئے تھے
کیپشن: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر معاہدے کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:'رانا ثںا اللہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث، پنجاب حکومت کیس دوبارہ کھول رہی ہے'

ایک انٹرویو میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو چاہئے کہ آئی ایم ایف کو ملکی مشکلات بتا کر بات کرے لیکن حکومت میں اعتماد کا فقدان ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل فیصلے نہیں کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجود حکومت کو ہوم ورک کرکے حکمت عملی اپنانی چاہئے لیکن جب 13 جماعتوں کے اتحاد کی حکومت ہو گی تو ایسے مسائل تو آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں نے وفاق سے معاہدے کر رکھے ہیں، وفاق نے 2 ماہ تک صوبائی حکومت کو جواب نہیں دیا تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت عوام کو کیا ریلیف دے گی ابھی تو مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا ابھی تو حکومت پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کرے گی۔