راولپنڈی:نشیبی علاقے زیرآب،بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان 

Aug 29, 2021 | 14:44:PM
راولپنڈی:نشیبی علاقے زیرآب،بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی  اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، عثمان بزدار کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش سے ایک جانب تو حبس میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے تو دوسری طرف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہو چکا ہے جس سے شہریوں شدیدمشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی داخل ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی،نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    پی ڈی ایم نے عورتوں کو جلسے میں آنے کی اجازت نہیں دی: شہباز گِل