حج پالیسی کا اعلان۔۔درخواستیں دینے کی تاریخ آگئی

Apr 29, 2022 | 16:13:PM
حج پالیسی۔درخواستیں۔آن لائن۔اخراجات۔ٹوکن
کیپشن: حج کی ادائیگی کا منظر(فا ئل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج درخواستیں یکم تا13مئی تک آ ن لائن وصول کی جائیں گی وصول کی جائیں گی۔ درخواست کے ساتھ50ہزار روپے ٹوکن ادا کرنا ہو گا ۔
جمعہ کو یہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مزہبی امور مفتی عبد اشکور نے کہا کہ سعودی عرب سے تا حال اخراجات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی۔ تفصیل ملتے ہی آگاہ کر دینگے حج اخراجات میں اضاے کیلئے تیار رہنا چاہئے کی,کیونکہ کورونا کے باعث اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہااخراجات 7سے10لاکھ تک ہو سکتے ہیں،سخت حالات کے باوجود حجاج کو سبسڈی دینے کی کوشش کرینگے۔مفتی عبد اشکور نے کہا کہ حجاج کو دی گئی سہولیات کی نگرانی خود کرونگا۔ سعودی پالیسی کا انتظار ہے۔انہوں نے کہاعازمین حج کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر 65سال مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔روزے 29 ہوں گے یا 30 ؟؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا