ویکسین کی بروقت خریداری سے کوروناکو پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا،شہبازشریف

Apr 29, 2021 | 21:26:PM
ویکسین کی بروقت خریداری سے کوروناکو پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا،شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جنگی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے، ناکام حکومت کورونا روکنے میں بدانتظامی سے اجتماعی زندگی خطرے میں ڈال چکی ہے، حکومتی نظام مکمل طور پر مفلو ج اور معطل ہوچکا۔
 شہباز شریف کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی، جنوبی پنجاب سے ن لیگ کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ویکسین کی بروقت خریداری سے ہلاکت خیز وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا، ہسپتالوں کا انتظام بھی افراتفری کا شکار ہے، متبادل انتظامات دکھائی نہیں دے رہے۔
 شہباز شریف نے کہا کہ حکومت درپیش حالات کے مطابق اقدامات نہیں کررہی حالات بدترین ہوتے جارہے ہیں اور حکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی آنے والے حالات کی پیش بندی نہ کر سکی، عمران نیازی لایعنی فلسفوں میں وقت برباد نہ کرتے تو آج اموات 200 تک نہ پہنچتیں، عمران نیازی صاحب کا کچھ نہیں گیا، معاشرہ مسائل سے دوچار ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے 2 جہاز چین سے لاکھوں کورونا ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گئے