شام 6بجے کے بعد کوئی دکان کھولنے نہ پائے۔۔آئی جی کا افسروں کو حکم

Apr 29, 2021 | 18:42:PM
شام 6بجے کے بعد کوئی دکان کھولنے نہ پائے۔۔آئی جی کا افسروں کو حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پولیس افسر بروقت انسدادی اقدامات میں مزید تیزی لائیں اور تمام اضلاع میںآر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز شام کے اوقات میںفیلڈ میں نکل کر ایس او پیز پر عمل درآمد کی بذات خودمانیٹرنگ کویقینی بنائیں ۔
 آئی جی نے افسروں کو ہدایت کی کہ عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیںلہٰذا صوبے کے تمام اضلاع میں شام ساڑھے پانچ بجے کے بعدسی پی اوز اور ڈی پی اوزخود مارکیٹوں میںنکلیں اور بازاروں ، شاہرات سمیت دیگر عوامی مقامات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی انسپکشن کرتے ہوئے قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف فی الفورایکشن کو یقینی بنائیں ۔
 انہوں نے مزیدکہاکہ شام چھ بجے تک حکومتی ہدایات کے مطابق تمام مارکیٹوں اور دوکانوں کو بند کروادیاجائے اور صرف ان دوکانوں اور کاروباری مراکزجن کو حکومت نے کاروبار جاری رکھنے (استثنیٰ)کے احکامات دے رکھے ہیں کے علاوہ کسی اور کاروباری سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے ۔ انہوں نے آر پی اوز کو ہدایت کی کہ شام سات بجے کے بعد وہ بھی فیلڈ میں نکلیں اور اپنے زیر انتظام مختلف اضلاع کے مصروف مقامات پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات اور عمل درآمد کی انسپکشن کریں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور سپورٹ کو یقینی بنائیں اور انسدادی کاروائیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے مل جل کر قوانین پر عمل درآمد کروایا جائے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع میں کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہونے والی کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹس بھی باقاعدگی سے سینٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔ یہ ہدایات انہوں نے وائرلیس پیغام کے ذریعے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو جاری کیں ۔ آئی جی پنجاب نے افسروں کو ہدایت کی کہ کورونا کی روک تھام کیلئے دیگر سرکاری اداروں کے اشتراک سے ہونے والی کاروائیوں میں پولیس فورس بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس کے پھیلاﺅ کو محدود سے محدود رکھتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیاجاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر قانون شکنوں کے مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیر سخت قانونی کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے جبکہ ساتھ ہی ساتھ شہریوں میں احتیاطی تدابیر کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کورونا سے تحفظ کیلئے پولیس فورس بھی دوران ڈیوٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرے اور فیس ماسک کو یونیفارم کا لازمی حصہ سمجھا جائے ۔ 

یہ بھی پڑھیں۔حریم شا ہ کا ادا کا ر گووندا سے متعلق اہم انکشاف ۔۔ویڈیو وا ئرل کر دی