پاکستان کا اسلاموفوبیا کیخلاف مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے کا مشن۔۔ اہم پیشرفت

Apr 29, 2021 | 11:56:AM
پاکستان کا اسلاموفوبیا کیخلاف مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے کا مشن۔۔ اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے مختلف ممالک کے مسلم ممبران پارلیمنٹ کو اسلامو فوبیا کے ‏خلاف آواز اٹھانے کے لیے خطوط ارسال کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق خط کے ذریعے اسلامو فوبیاکےحالیہ واقعات سے متعلق 100 سے زائد مسلم ممبران پارلیمنٹ کو ‏آگاہ کیاگیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات سےمسلمانوں میں ‏بےچینی پھیل رہی ہے ایسےواقعات کا رونما ہونا انتہائی بدقسمتی ہے، آزمائشی اوقات میں انسانیت ‏مہلک کورونا وباسے نبردآزما ہے اور ایسےاوقات میں اسلاموفوبیا کی صورت نفرت انگیز جذبات کو ‏پھیلایا جا رہا ہے۔

خط کے مطابق توہین رسالتﷺاور اسلام کیخلاف مسلسل رحجان ذاتی اعتقادات پرحملےہیں ‏عالمی رہنماؤں کےذریعےاظہاررائےکی آزادی کےلبادےنفرت کوبڑھایا، تہذیبوں کےمابین غلط ‏فہمی پیداکی جا رہی ہے انتہاپسندی اور تشدد کے جذبات کوبھی بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔

ؐاسدقیصر نے آگاہ کیا کہ چارلی ہیبڈو والے معاملے میں تباہی میں تیزی سےاضافہ دیکھاگیا، نیشنل ‏آبزرویٹری آف اسلاموفوبیاکےمطابق مسلمانوں کیخلاف نفرت بڑھی، 2020میں صرف فرانس ‏میں53فیصداضافہ سےمسلمانوں پر 235 حملے ہوئے، جرمنی میں کم از کم 901 اسلاموفوبیا حملے ‏ریکارڈ کیے گے سڈنی حملہ،کرائسٹ چرچ، اور بھارت میں مسلم امتیازی سلوک کی لمبی فہرست ‏ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ دنیا بھر کی مسلم پارلیمنٹیرینز سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں، اسلاموفوبیا ‏جیسے امتیازی سلوک اور مذہبی منافرت کیخلاف آواز اٹھائیں، مسلم امہ بین المذاہب ہم آہنگی ‏کیلئےمشترکہ محاذ بنانے میں مددکرے۔

 یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے بڑھتے کیسز،ایک اور ملک نے بھارت پر سفری پابندی لگادی