امریکی نائب وزیرخارجہ 7 اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی 

Sep 28, 2021 | 20:19:PM
وزیر خارجہ،دورہ،ملاقاتیں
کیپشن: امریکی نائب وزیرخارجہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) امریکی نائب وزیرخارجہ 7اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گی ۔اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سفارتی روابط میں مزید بہتری آنے لگی ۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیرخارجہ 4ملکی دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان آئیں گی، اپنے دورے کے دوران نائب وزیرخارجہ سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ترجمان کے مطابق نائب وزیرخارجہ سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت بھی جائیں گی۔گزشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوت سنگھ سدھو کانگریس پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی