ٹیبلٹ ان سکول منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

Sep 28, 2021 | 16:40:PM
 ٹیبلٹ ان سکول منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ٹیبلٹ ان سکول منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، تمام اضلاع کے سکولوں کو ٹیبلٹ فراہم کئے جائینگے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیبلٹ سافٹ ویئر کے ذریعے محکمہ تعلیم کے سرور سے منسلک ہوگا ۔ٹیبلٹ ان سکول منصوبے کے ذریعے سکول سے متعلق تمام معلومات روزانہ سرور کو بھیجی جائےنگی۔
سکولوں میں سہولیات،اساتذہ کی حاضری اور نتائج بھی ٹبلیٹ کے ذریعے ارسال کئے جائینگے۔ منصوبے کے ذریعے سکولوں سے متعلق تمام معلومات روزانہ کے بنیادوں پر اپ ڈیٹ کی جائینگی۔
 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن باقاعدہ نگرانی کرینگے ۔ٹیبلٹ ان سکول منصوبے کی منظوری وزیر تعلیم کی صدارت میں اجلاس میں دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:ویکسی نیشن کی حد 12سال تک مقرر