ٹی20 ورلڈ کپ: اگر مگر کا کھیل شروع

Oct 28, 2022 | 15:34:PM
ٹی20 ورلڈ کپ: اگر مگر کا کھیل شروع
کیپشن: ٹی20 ورلڈ کپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فائد قریشی) ٹی20  ورلڈ کپ میں مسلسل دوسرا میچ ہارنے کے بعد کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے، اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔

گزشتہ روز زمبابوے نے پاکستان کو  سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے گا یا نہیں دلچسپ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ۔ 

اگر پاکستان کو اب بھی  کوالیفائی کرنا ہے تو سب سے پہلے، پاکستان کو اپنے بقیہ تینوں میچ لازمی جیتنے ہوں گے۔ دوسری بات یہ کہ اچھا  رن ریٹ برقرار رکھنے کے لیے تینوں میچوں کو بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ لیکن صرف  تینوں مییچ جیتنے سے پاکستان کی بات نہیں بنے گی۔پاکستان کے کوالیفائی  کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کا اگلے میچز میں بھارت اور پاکستان سے ہارنا لازمی ہے۔

زمبابوے کا بھی تین میں سے اپنے بقیہ دو میچ ہارنا (بمقابلہ ہندوستان، نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش) پاکستان کے ورلڈ کپ میں سفر برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ 

 30اکتوبر کو  نیدرلینڈز بمقابلہ پاکستان ہوگا جبکہ 3 نومبر کو پاکستان کامقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا  اور پاکستان کا آخری میچ 6 نومبر کو بنگلہ دیش سے ہوگا ، تینوں میچ ہی پاکستان کے لیے کرو یا مرو کی صورتحال رکھتے ہیں۔