پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اور انگلینڈ آج تیسرے میچ میں مد مقابل ہوں گے

May 28, 2024 | 01:20:AM
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان اور انگلینڈ آج تیسرے ٹی 20 میچ میں مد مقابل ہوں گے لیکن موسم کاحال بتانے والوں نے کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر سنائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یو کے میٹ آفس نے آج کارڈف میں بارش کی پیشگوئی کردی، جس کے مطابق میچ کے دوران 50 سے 70 فیصد تک بارش کا امکان ہے، اس سے قبل 22 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہوچکا ہے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

 واضح رہے کہ انگلش کپتان جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے تیسرے ٹی 20 کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم ایک سے 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی لیکن اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے پچ اور کنڈینشز کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کے شہر کارڈف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باولر حارث رؤف نے کہا کہ کوشش ہوگی ورلڈکپ جیت کر عوام کو خوشیاں دیں، جب میچ ہارتے ہیں تو دکھ تو ہوتا ہے،حہماری ٹیم کافی پُراعتماد ہے، کسی بھی وقت ہم مخالف ٹیم کو شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں، جب آپ غلطیاں کرتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اگلے میچ میں وہ غلطیاں نہ کریں، اگلے میچز میں کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل کر کم بیک کریں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا ماحول بالکل پُرسکون ہے، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے پلان ملتا ہے لیکن کبھی رزلٹ پلان کے مطابق نہیں آتے، پلان پر عمل کرکے ہی آپ کو اچھے نتائج ملتے ہیں، اس کے باوجود تیسرا میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بار کونسل کا سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کو ہٹانے کا مطالبہ