ایران نے تیل اور بحری جہاز ضبط کرنے پر امریکا کو سخت جواب دیدیا

May 28, 2022 | 02:03:AM
امریکا کی جانب سے، ایرانی تیل اور بحری جہاز ضبط، ایران ، سخت جواب،
کیپشن: ایرانی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ  ڈیسک)امریکا کی جانب سے ایرانی تیل اور بحری جہاز ضبط کرنے پر ایران نے سخت جواب دیدیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے خلیج عرب میں 2 یونانی ٹینکر قبضے میں لے لئے ۔ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ خلیج عرب میں یونان کے 2 تیل بردار ٹینکر خلاف ورزیوں کی وجہ سے قبضے میں لئے ہیں ۔
دوسری جانب یونان نے اپنے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے روک دیا،یونانی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ آئل ٹینکرز پر قبضے کے بعد ایرانی سفیر کوطلب کیاگیا ہے ، یونانی حکام کاکہناتھا کہ ایرانی بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے مسلح افراد کو 2 ٹینکروں پر اتارا،ڈیلٹا پوسیڈن اور پروڈنٹ واریرنامی ٹینکرز سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے یونانی سمندری حدود میں ایرانی تیل اور روسی بحری جہاز ضبط کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر، ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی