سعودی عرب: کورونا کے 280 نئے کیسز رپورٹ، مزید 2 اموات

Mar 28, 2023 | 11:01:AM
سعودی عرب: کورونا کے 280 نئے کیسز رپورٹ، مزید 2 اموات
کیپشن: سعودی عرب میں کورونا ویکسین مہم شروع کیے جانے سے اب تک 69.5 ملین افراد کو ویکسین دی گئی ہے جس میں 25 ملین کو تمام خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عرب خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’پیر کو کورونا کے 280 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دو اموات ہوئی ہیں‘۔
کورونا وباء کے آغاز سے اب تک کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 32 ہزار 7 سو 9 ہوگئی ہے۔
پیر کو مزید دواموات کی تصدیق کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 6 سو 29 ہوگئی۔
 ریاض میں 102، جدہ میں 32، دمام میں 15 اور طائف میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مملکت کے دیگر شہروں میں دس سے کم  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’پیر کو کورونا کے 123 مریض صحت یاب ہوئے، اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 18 ہزار 6 سو 75 ہوگئی ہے‘۔
کورونا کے نئے مریضوں میں سے 68 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا ویکسین مہم شروع کیے جانے سے اب تک 69.5 ملین افراد کو ویکسین دی گئی ہے جس میں 25 ملین کو تمام خوراکیں دی جا چکی ہیں۔