پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، سراج الحق

Mar 28, 2021 | 19:42:PM
پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ کرپشن مافیا کل بھی ملک کی ترقی میں رکاوٹ تھا،آج بھی ہے،لوگ پوچھتے ہیں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کیا فرق ہے ،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ۔
راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، قائداعظم نے وعدہ کیا تھا ہمارانظام شریعت ہے، قائداعظم نے وعدہ کیا تھا یہاں عدل و انصاف کا نظام ہوگا،قائداعظم کی رحلت کے بعد انگریزوں کے ایجنٹوں نے دوبارہ قبضہ کیا،انہوں نے پاکستان کو نظریاتی اور خوشحال پاکستان نہیں بننے دیا،آج شرم کی بات ہے کہ بنگلہ دیش اور مودی نے پاکستان کی ہار کا جشن منایا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستان بہت ترقی کر سکتا تھا مگر میر جعفر کی اولاد نے اسے تقسیم کر دیا ہے ان انگریز کی اولادوں نے پاکستان کو ایک قوم نہیں بنے دیا، یہ پاکستان اسلامی نظام کیلئے بنا تھا لیکن اشرفیہ نے اسے برباد کر دیا
ان کاکہناتھاکہ مجھ سے لوگ کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کا ساتھ کیوں نہیں دیا، پی ڈی ایم ہو یا پی ٹی آئی انہیں عوام پر مسلط کیا گیا ہے ،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان لڑائی کرسی کی ہے نہ کہ عوامی خدمت کی، ان ظالموں کی وجہ سے آج غریب کو انصاف نہیں مل رہا آج غریب کے بچوں کو معیاری تعلیم نہیں مل رہی۔
سراج الحق نے کہا کہ خاندانوں کی سیاست اب نہیں چلے گی، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان لڑائی دودھ کے اس فیڈر پر ہے جو عمران خان کے منہ میں ہے،سیاسی دہشتگردوں کی وجہ سے غریب کو انصاف نہیں ملتا، بلکہ انصاف بکتا ہے،ہماری حکومت نے چینی 110 روپے تک کر دی ہے آج ہر چیز کی قیمتوں میں ان ظالموں نے اضافہ کر دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ سینیٹ اور اسمبلی کے اجلاسوں پر کروڑوں خرچ ہوتے ہیں،ایوانوں میں گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں سنا،ایوان میں صرف ذاتی مفادات کیلئے دست و گریبان نظر آتے ہیں، وزیراعظم لنگر خانے میں سہری اور افطاری کی بات کرتے ہیں، مہاتیر محمد نے کارخانے بنانے کا کہا عمران خان نے لنگر خانے بنانے شروع کر دیئے۔
ان کاکہناتھاکہ تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم چاہتے ہیں، ہر نوجوان کو روزگار دینا چاہتے ہیں،پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکی کرپشن مزید بڑھی، ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کا واحد راستہ اسلامی انقلاب ہے، کشمیر پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے،گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنا کر کشمیر کا کیس کمزور کیا جارہا ہے،کشمیر کی آزادی کے بغیر انڈیا کے ساتھ دوستی نہیں ہو سکتی۔