تبدیلی سر کا ر نے 31 ماہ میں 5 چیئرمین ایف بی آر، 6 آئی جی ، 4 چیف سیکرٹری تبدیل کر دئیے

Mar 28, 2021 | 00:11:AM
تبدیلی سر کا ر نے 31 ماہ میں 5 چیئرمین ایف بی آر، 6 آئی جی ، 4 چیف سیکرٹری تبدیل کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تبدیلی سرکار نے 31 ماہ کے دوران 5 چیئرمین ایف بی آر، 6 آئی جی پنجاب، 4 چیف سیکرٹری پنجاب، 4 وفاقی سیکرٹری داخلہ، 4 وزرائے داخلہ، 3 وزرائے اطلاعات اور 5 سیکرٹری خزانہ کو تبدیل کیا ۔لگاﺅ ہٹا ﺅ کا سلسلہ اب بھی جا ری،مگر ایک خو ش قسمت ایسا بھی ہے جو  بچا رہا؟
تفصیلات کے مطا بق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سب سے لکی رہے جو اب بھی عہدے پر موجود ہیں۔حکومت کے 31 ماہ میں پانچ چیئرمین ایف بی آر تبدیل ہوئے،  29 اگست 2018 کو رخسانہ یاسمین کو ہٹا کر جہانزیب خان کو تعینات کیا گیا، 10 مئی 2019 کو شبر زیدی کو چیئرمین لگایا گیا ۔شبر زیدی  بیمار ہوئے کہ واپس ہی نا آئے، پھر 8 اپریل 2020 کو نوشین جاوید کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا، تین ماہ میں ایف بی آر افسران نے مبینہ طور پر ساتھ چلنے سے انکار کر دیا جس کے بعد 7 جولائی کو محمد جاوید غنی کو چیئرمین تعینات کیا گیا۔اسی دوران سیکریٹری خزانہ کی اہم پوزیشن پر پانچ بار تبدیلیاں ہوئیں۔
پنجاب میں معاملات کو چلانے  کے لیے چار چیف سیکرٹری تبدیل کیے گئے، اکبر حسین درانی کو نسیم کھوکھر سے تبدیل کیا گیا، پھر اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری لگایا گیا اور اب جواد رفیق ملک چیف سیکرٹری پنجاب ہیں۔
 پنجاب میں چھ آئی جی تبدیل کیے گئے، کلیم امام تین ، محمد طاہر ایک ، امجد سلیم چھ ، عارف نواز سات، شعیب دستگیر نو ماہ تک آئی پنجاب رہے، پھر اس کے بعد چھٹے آئی پنجاب انعام غنی کو 9 ستمبر 2020 کو تعینات کیا گیا۔
چار بار وفاقی سطح پر وزارت داخلہ کا قلمدان بدلا گیا، پہلے یہ قلمدان وزیراعظم عمران خان نے خود کے پاس رکھا، پھر شہریار آفریدی کو وزیر مملکت داخلہ بنایا گیا، پھر سابق سربراہ آئی بی بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنایا گیا اور اب شیخ رشید احمد سابقہ ریلو ے منسٹر اس سیٹ پر ہیں۔اسی طرح سیکرٹری داخلہ کی پوزیشن پر 31 ماہ میں چار بار تبدیلیاں کی گئیں، میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان، پھر یوسف نسیم کھوکھر پھر اعظم سلیمان اور پھر یوسف نسیم کھوکھر کو دوبارہ تعینات کیا گیا۔
 تین وزرائے اطلاعات تبدیل ہوئے، پہلے فواد چوہدری، پھر فردوس عاشق اعوان اور اب شبلی فراز ترجمان حکومتِ پاکستان ہیں۔
یاد رہے کہ وزارتِ صحت کے وزیر عامر کیانی تھے جنہیں ہٹائے جانے کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزا کو تعینات کیا گیا اور اب ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معانِ خصوصی ہیں جبکہ 2019 کے بعد سے وزارتِ صحت کا قلم دان وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آدھا لاہور بند۔۔مکمل لاک ڈائون فو ری طور پر لاگو کر دیا گیا، علاقوں کی فہرست جاری