ایک بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
1۔نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 9 محرم کے جلوس اورمجالس جاری ،جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سےبرآمد ہوا،جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کوامام بارگاہ خیمہ سادات پہنچےگا ،لاہور میں ڈبل سوار پر پابندی ، مرکزی جلوسوں کے روٹ پرموبائل سروس بند۔
2۔کراچی میں نویں محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا ،جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا،کراچی میں پہلا جلوس لیاقت آباد بابِ فاطمہ سے برآمد ہوا،عزاداران حسین کی ماتم داری ،جلوس مقررہ راستوں سے ہوکر نمائش کے مقام پر مرکزی جلوس میں ضم ہوگا، راولپنڈی میں امام بارگاہ فاطمیہ سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پراختتام پذیر ہوگا،جلوسوں میں نوحہ خوانی اور ماتم داری جاری ،سکھر سے مرکزی جلوس نمازظہرین کے بعد نکلے گا۔
3۔پشاور امام بارگاہ حسینہ ہال سے شبیہ ذوالجناح کا مرکزی ماتمی جلوس برآمد، جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شریک،، جلوس کی گزر گاہوں کو پرخاردار تار اور کنات لگادی گی، جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔
4۔کشمور میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز ،گیھل پور میں ڈاکووُں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ، فائرنگ کے تبادلے میں ا ٓٹھ ڈاکو مارے گئے ،مقابلے کے دوران متعدد زخمی ، مارے گئے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک ،ایک کروڑ روپے مقرر تھی ،کچے میں ملزموں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری۔
5۔گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا۔لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے دربار کو غسل دینے کی تقریب،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی شرکت،دونوں رہنما مزارکو عرق گلاب سے غسل دیں گے،دربارکے توسیعی منصوبے کابھی سنگ بنیادرکھاجائےگا۔