آئی فون خریدنے کیلئے بے رحم والدین نے 8 ماہ کا بچہ فروخت کر دیا 

Jul 28, 2023 | 10:14:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت میں بے رحم والدین نے آئی فون خریدنے کیلئے اپنے 8 ماہ کے بچے کو فروخت کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع پرگناس میں میاں بیوی انسٹاگرام ریلز بنانے کیلئے آئی فون خریدنا چاہتے تھے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے جوڑے کے پاس آئی فون دیکھا، پڑوسیوں کو شک ہوا کیونکہ خاندان کا بمشکل ہی گزارہ ہوتا تھا اور ایسے میں اُنہوں نے آئی فون لے لیا۔

پڑوسیوں نے جوڑے سے ان کے بچے کے بارے میں پوچھا جس پر انہیں بتایا گیا کہ شیر خوار بیٹا ایک رشتہ دار کے پاس ہے، تاہم مقامی لوگوں کو شک ہوا اور انہوں نے کونسلر کو اطلاع دی، جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو بلایا۔

پولیس نے جب والدین سے تفتیش کی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے بچے کو بیچ دیا اور انسٹاگرام ریلز بنانے کیلئے اس رقم سے آئی فون خریدا،والدین نے بچے کو قریبی علاقے میں ایک عورت کو بیچا تھا۔

اعتراف جرم کرنے کے بعد پولیس نے جوڑے کو گرفتار کر لیا، بچے کے والد نے ہفتے کی رات اپنی 7 سالہ بیٹی کو بھی بیچنے کی کوشش کی تھی۔

مزید پٖڑھیں: 9 مئی کو جو ہوا وہ ہماری پارٹی کی پالیسی نہیں، علی محمد خان 

دوسری جانب پولیس نے مغربی بنگال کے علاقے کھردہا میں خاتون سے شیر خوار بچے کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا اس کیس میں بچوں کی سمگلنگ کا کوئی گروہ تو ملوث نہیں، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔