چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس 

Jul 28, 2022 | 20:02:PM
عمران خان ، بڑ ےفیصلے
کیپشن: عمران خان اور پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پنجاب کے عوام کوریلیف دینے کیلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،شاہ محمود قریشی،فرخ حبیب،ڈاکٹر ثانیہ نشتر،ہاشم جواں بخت،زین قریشی، فواد چوہدری،ڈاکٹر شہباز گل،اسد عمر اوردیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب کے عوام کوریلیف دینے کیلئے فلاح عامہ کے منصوبوں کے دوبارہ اجراءکا فیصلہ، عمران خا ن نے پنجاب میں ”احساس راشن پروگرام“شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ عمران خان نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں، تین ماہ میں معیشت کی جو بربادی ہوئی ہے اسے ہرشہری پریشان ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہو وہ اقدام فوری اٹھایاجائے۔
عمران خان نے پرویز الٰہی کو ہدایات دی ہیں کہ ریورراوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اورسینٹر ل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کیا جائے،پنجاب میں احساس راشن پروگرام کے اجراءکیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ذمہ داری دے دی گئی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کوکم سے کم وقت میں شروع کریں گے،میں خود ان منصوبوں پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے موثر نظام تشکیل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اشیاءکی درآمدات پر پابندی ختم کردی