سٹیٹ بینک ترمیمی بل کو بلڈوز کرنا پارلیمانی روایات کی بدترین مثال ۔۔ شیری رحمان

Jan 28, 2022 | 18:43:PM
پیپلز پارٹی, نائب صدر,شیری رحمان
کیپشن: پیپلز پارٹی کی نائب صدرشیری رحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیپلز پارٹی کی نائب صدر  شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج سینیٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل بلڈوز کیا گیا،آج جو پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بل بلڈوز کیا گیا وہ پارلیمانی روایات کی بدترین مثال ہے، حکومت کورونا پازیٹیو ممبر کو  آکسیجن لگا کر ووٹ کے لئے لائی، پہلی ووٹنگ میں حکومت کو شکست ہوئی، حکومت کے نمبر پورے نہیں تھے، ان کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ شیری رحمان  نے کہا سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاکستان کی خودمختاری کو دائو پر لگائے گا، رات کے اندھیرے میں 12 بجے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا، آج پاکستان کی خودمختاری نیلام کی گئی ہے، نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مشترکہ اپوزیشن نے اس بل کے خلاف اختلافی نوٹ جمع کیا ہے،مشترکہ اپوزیشن اس بل کے حق میں بلکل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!!شہر میں زوردار دھماکہ ۔۔۔