منال اور احسن کی شادی کب؟۔۔ویڈنگ کارڈ سامنے آگیا

Aug 28, 2021 | 16:55:PM
منال اور احسن کی شادی کب؟۔۔ویڈنگ کارڈ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ ایمن خان کی بہن منال خان کی اداکار احسن محسن اکرام کیساتھ منگنی ہوچکی ہے۔ دونوں آئے روز سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منال خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا چہرہ ہے جنہوں نے مختلف ڈراموں میں اپنی کمال اداکاری کی بدولت شوبز کی دنیا میں پہچان بنالی ہے۔ منال خان اور  احسن محسن اکرام کی دوستی کی خبریں ان کی منگنی سے قبل بھی زیرگردش تھیں جبکہ بعدازاں دنوں نے باقاعدہ منگنی کرلی ہے اور باقاعدہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شا ہ رخ خا ن کے با ڈی گا رڈ کی سا لانہ کما ئی جا ن کر آ پ کے ہو ش اڑ جا ئینگے

احسن اکرام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ 10 ستمبر بروز جمعہ وہ اور منال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔ شادی کارڈ کی تصویر کچھ دیر پہلے ہی شیئر کی گئی جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔دوسری جانب مداحوں اور شوبز سے وابستہ افراد کی جانب سے منال اور احسن کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بگ با س میں حصہ لینے والی معروف گلو کا ر ہ نے سلمان خا ن اور کر ن جو ہر پر سنگین الزام عا ئد کر دیا