وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 

Apr 28, 2023 | 20:56:PM
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تیزہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،چترال ،دیر، سوات، بالاکوٹ، مانسہرہ، کرم ،وزیرستان، کوہستان اور خیبر میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور،ڈیرہ غازی خان ،ملتان ، لیہ،اوکاڑہ، میں تیز ہواو¿ں ،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،فیصل آباد، ساہیوال ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، مری ،گلیات میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگران مشیر صحت خیبرپختونخواڈاکٹر عابد جمیل عہدے سے مستعفی
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کوئٹہ،قلات، خضدار، زیارت ، سبی، نصیر آباد،جھل مگسی، بارکھان، لورالائی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،موسی ٰ خیل، کیچ،پنجگور، لسبیلہ اور مکران میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش ،ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،تھر پارکر،عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدرآباد ، دادؤ میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، مٹھی، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اورسانگھڑ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی