مریم صاحبہ۔۔ حد ہے ویسے منافقت کی۔۔شہزاد اکبر

Apr 28, 2021 | 19:26:PM
مریم صاحبہ۔۔ حد ہے ویسے منافقت کی۔۔شہزاد اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم کے ابو نے بطور وزیر اعظم غنڈوں سے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ کرایا، نہال ہاشمی نے ججوں کے بچوں کو قتل کی دھمکی دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ان لوگوں نے جج ارشد ملک کو رشوت آفر کی، گوہر ایوب سے کہا کہ چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ہتھکڑی لگانے کا طریقہ نکالو ، مریم کے چچا نے جسٹس قیوم سے من پسند فیصلے کیلئے دباﺅ ڈالا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ (ن )لیگ نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے ہر جج اور عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ محترمہ جتنا احترام آپ اور آپ کے خاندان نے کیا پوری قوم جانتی ہے، ابھی آپ کے ابا عدالت کا اتنا احترام کرتے ہیں کہ لندن میں اشتہاری مجرم بنے بیٹھے ہیں، حد ہے ویسے منافقت کی!۔
واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے اپوزیشن رہنماﺅں کے خلاف کارروائیوں کیلئے حکومتی دباﺅ کا انکشاف کرتے ہوئے ایک نیا پنڈورا گکس کھول دیا ہے۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ فلاح فلاح شخص کو گرفتار کرکے مقدمات بناﺅ، چیف ایگزیکٹو کازیادہ تر زور نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءکو گرفتار کرنے پر تھا۔خورشید شاہ، مصطفی نوازکھوکھر کی گرفتاری پر زور دیا گیا۔ سابق ڈی جی ایف آئی نے کہا کہ مریم اورنگزیب، خواجہ آصف کی گرفتاری کیلئے بھی زور دیا جاتا تھا۔مجھے کہا گیا کہ اسفند یار ولی، امیر مقام وغیرہ کو کیوں نہیں پکڑتے،میں نے کہا کہ کوئی شکایت ہو، ثبوت ہو، انکوائری ہو گی پھر گرفتاری ہو گی۔بشیر میمن کا کہنا تھا کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو نے مجھ سے کہا کہ میں نے نیب میں ایک کال کی اور گرفتاری ہوگئی ،یہ ہوتی ہے وفاداری۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جسٹس فائر عیسیٰ کیخلاف کیس بنانے کیلئے مجھے وزیراعظم کے دفتر بلا یا گیا،وزیراعظم نے کہا اس کیس میں ہمت کرنا۔فروغ نسیم نے کہا جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس میں خود لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ محمد بن سلمان کسی کو جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔میں نے کہا سعودی عرب میں بادشاہت ہے۔پاکستان میں جمہوریت ہے صرف گرفتار کرنا نہیں جرم ثابت کرنا ہوتا ہے۔بشیر میمن نے کہا کہ ن لیگ والے مجھے جانتے بھی نہیں،نوازشریف سے بحیثیت وزیراعظم ائیرپورٹ پر پروٹوکول میں ملاقاتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ٹینس نہیں ۔۔جانیے ثانیہ کیلئے مشکل کام کونسا ہے؟