دنیا بھر میں کورونا کے حملے۔۔ ایک دن میں 15ہزار سے زائد اموات۔۔8لاکھ نئے کیس رپورٹ

Apr 28, 2021 | 18:42:PM
دنیا بھر میں کورونا کے حملے۔۔ ایک دن میں 15ہزار سے زائد اموات۔۔8لاکھ نئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے ساڑھے 15 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 93 لاکھ 88 ہزار 450 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 50 ہزار 786 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 91 لاکھ 69 ہزار 322 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 119 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 70 لاکھ 68 ہزار 342 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 87 ہزار 384 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 27 ہزار 91 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 17 ہزار 794 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 863 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار 913 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 1 ہزار 187 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 95 ہزار 324 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار 541 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 3 ہزار 603 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 55 لاکھ 34 ہزار 313 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 9 ہزار 367 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 87 ہزار 273 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 39 ہزار 57 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 47 لاکھ 10 ہزار 582 ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 451 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 9 ہزار 631 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 912 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 81 ہزار 512 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 77 ہزار 855 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 96 ہزار 134 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 82 ہزار 698 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 33 لاکھ 26 ہزار 778 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 922 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 219 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 622 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سب سے بڑا وار سامنے آگیا، جس سے پاکستان میں مزید 201 افراد انتقال کر گئے، یہ ملک میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 292 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 201 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 678 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 77 فیصد سے زائد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 101 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 14 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 88 ہزار 207 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 214 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 4 ہزار 494 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔حریم شا ہ کا ادا کا ر گووندا سے متعلق اہم انکشاف ۔۔ویڈیو وا ئرل کر دی