بھارت: ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، 4 مریض ہلاک

Apr 28, 2021 | 11:17:AM
 بھارت: ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، 4 مریض ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں واقع ممبرا کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔ مریضوں کو منتقل کئے جانے کے دوران 4مریضوں کی موت ہوگئی۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  یہ آگ صبح 3.40 بجےلگی تھی۔ آگ لگنے کے بعد  تقریباً20 مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ،لیکن اسی دوران تشویشناک حالت میں زیر علاج 4مریضوں نے دم توڑ دیا۔ اس واقعے میں متعدد مریضوں کے زخمی ہونےکی بھی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ ضلع کے ممبرا کے علاقہ کوسا میں واقع پرائم کریٹک کیئر ہسپتال میں صبح کے وقت اچانک آگ لگ گئی تھی۔ ضلع ممبرا کےرکن اسمبلی و ریاستی وزیربرائے ہاؤسنگ ڈاکٹر جتیندر احد نےہسپتال پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر جتیندر احد نے بتایا کہ فی الحال آگ کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔ مریض کسی دوسری جگہ پر منتقلی کے دوران فوت ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریسٹ فیڈنگ کی تصویر۔۔۔ گندی نظر سے مت دیکھیں:نیہا دھوپیا