ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔بنگلادیش کوانگلینڈ کے ہاتھوں شکست

Oct 27, 2021 | 17:10:PM
بنگلہ دیش اور انگلینڈ
کیپشن: بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان یچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو  8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  124رنز بنائے۔

مشفق الرحیم نے 29 اور کپتان محمود اللّٰہ نے 19 رنز بنائے ۔ نسم احمد نے 19، نور الحسن نے 16 اور مہدی حسن نے 11 رنز  کی اننگز کھیلی لٹن داس، محمد نعیم اور شکیب الحسن جیسے نامور کھلاڑی دُہرا ہندسہ بھی حاصل نہ کرسکے۔

انگلینڈکے  ٹیمل ملز نے 3 ، معین علی اور لیام لونگسٹن نے 2، 2 اور کرس ووکس نے ایک وکٹ لی۔

بنگلادیش کے 125رنز کا  ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔انگلینڈ کے جیسن رائے نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ 

بنگلادیشن کی جانب سے شرف الاسلام اور نسم احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔بہترین بلے بازی پر انگلینڈ کے جیسن رائے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا