بابر اعظم اور محمد رضوان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

Oct 27, 2021 | 14:53:PM
بابراعظم اور محمد رضوان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: بابراعظم محمد رضوان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم بطور پارٹنرز ایک ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی۔

 اعداد و شمار کے مطابق دونوں نے 17 مرتبہ پارٹنرشپ لگائی اور مجموعی طور پر 1009 رنز بنائے،دونوں کے درمیان چار مرتبہ سنچری، تین مرتبہ ففٹی کی پارٹنرشپ بنی، رضوان اور بابر کے درمیان چار سنچری پارٹنرشپس مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں، بابر اعظم اور رضوان کی شراکت کا اوسط 63.06 ہے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم کی تصویر وائرل ہوگئی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم گراونڈ میں کھلاڑیوں کو کچھ ہدایات دے رہے ہیں ،عقب میں موبائل فون کی لائٹس روشن ہیں جس سے ایسا منظر تشکیل پارہا ہے کہ جیسے بابر اعظم ستاروں کی جھرمٹ میں کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آپ نے تو ٹی وی نہیں توڑا۔۔ محمد عامر کے ٹویٹ پر ہربھجن سنگھ آگ بگولہ۔بڑی بات کہہ ڈالی
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسی خیز مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دی،پاکستان نے 135 رنز کا ہدف 8 گیندیں قبل مکمل کرلیا تھا،محمد رضوان نے 33رنزکی شاندار اننگزکھیلی، شعیب ملک اور آصف علی کے ناقابل شکست27رنز نے کیویز کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی