کرک: پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد، رہنماؤں اور کارکنوں پرمقدمات درج

Nov 27, 2023 | 13:18:PM
کرک: پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد، رہنماؤں اور کارکنوں پرمقدمات درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کرک میں پاکستان تحریک انصاف ورکرز کنونشن کا انعقاد پر پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں پر کرک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوگئے، مقدمات میں دہشتگردی,غداری سمیت سنگین دفعات شامل ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کرک کے ضلعی صدر عنایت خٹک نے 26 نومبر کو ورکر کنونشن کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی جس کو انتظامیہ نے مسترد کر دیا تھا، کرک میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود کنونشن کا انعقاد پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کرک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ کیس،پولیس کی استدعا مسترد،عمران خان کے سپورٹرزکیلئے اچھی خبرآگئی

مقدمات میں ریجنل صدر و سابق ایم این اے شاہد خٹک ضلعی صدر عنایت خٹک سمیت تینوں تحصیل چیئرمینوں کے نام شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمات میں رہنماؤں کے علاوہ 600 کارکنانوں کے نام شامل ہے، مقدمات میں دہشتگردی,غداری سمیت سنگین دفعات شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 25 سے 35 کارکن گرفتار ہوچکے ہیں، گرفتاری کے خوف سے تمام قیادت روح پوش ہو گئی ہے۔