بختاور بھٹو کی منگنی کی رسم ادا، اہم شخصیات شریک

Nov 27, 2020 | 19:15:PM
بختاور بھٹو کی منگنی کی رسم ادا، اہم شخصیات شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ تقریب میں 100 سے 150 فراد شریک ہوئے۔ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری ہسپتال سے تقریب کے لیے گھر پہنچے جبکہ کورونا میں مبتلا بلاول بھٹو مرکزی تقریب سے دور رہے وہ بلاول ہائوس کے مخصوص حصے میں آئسولیٹ ہیں۔
محمود چوہدری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا۔تقریب میں بحریہ ٹائون کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں اور انکی سہیلیاں بھی شریک ہوئیں۔
بختاور کا کہنا تھا تمام لوگوں کی دعائوں اور محبتوں پر ان کی شکرگزار ہیں ،ابھی ابتداہے، کورونا کے بعد یہ خوشیاں ساتھ منائیں گے۔