27 سال بعد اللہ اکبر کی صدا۔۔۔آذربائیجان کے صدر کا تاریخی مسجد کا دورہ، رقت آمیز مناظر

Nov 27, 2020 | 12:44:PM
 27 سال بعد اللہ اکبر کی صدا۔۔۔آذربائیجان کے صدر کا تاریخی مسجد کا دورہ، رقت آمیز مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: آذربائیجان کے صدر نے آرمینیا سے جنگ جیتنے کے بعد  نگور نوکاراباخ کی تاریخی مسجد کا دورہ کیا،مسجد میں 27 سال بعد اذان کی آواز گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق آرمینیا کے قبضے سے آزادی کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے نگور نوکاراباخ کی تاریخی آغدم مسجد کا دورہ کیا، اس موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئےانہوں نے مسجد کے درو دیوار چومے اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کا عزم کیا۔

صدر الہام علیوف کے مطابق انہوں نے خانہ کعبہ میں اللہ تعالی سے دعا مانگی تھی کہ وہ انہیں غاصبوں کے قبضے سے اپنی سرزمین آزاد کرانے کی قوت دے، خوش قسمت ہوں کہ اب تباہ حال آغدم مسجد میں کھڑا ہوں اوردعا قبول کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ  پچھلے دنوں اٹھائیس سال بعد اس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی گئی اس سے پہلے آرمینیا کے قبضے کے دوران اس مسجد کی بے حرمتی کی جاتی رہی ہے، آذربائیجان نے ایک ماہ طویل جنگ کے بعد نگورنوکاراباخ سمیت کئی مقبوضہ علاقے آرمینیا سے آزاد کرائے ہیں۔