سندھ،کورونا کیسز میں اضافہ، ہسپتالوں کے ایم ایس کو اسٹاف بھرتی کا مراسلہ

Nov 27, 2020 | 12:07:PM
سندھ،کورونا کیسز میں اضافہ، ہسپتالوں کے ایم ایس کو اسٹاف بھرتی کا مراسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر سندھ کے اسپتالوں میں طبی عملہ بھرتی کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے،جبکہ مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس کو اسٹاف کی بھرتی کا مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے ۔کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور اسپتالوں میں مریضوں کے بڑھتے دباؤ کے باعث سندھ حکومت نے صوبے کے  اسپتالوں میں اسٹاف کی بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق :محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال ، سروسز اسپتال ، لیاری جنرل اسپتال ، لیاقت یونیورسٹی اسپتال ، حیدرآباد جام شورو ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ایم ایس کو اسٹاف کی بھرتی کا مراسلہ بھیجا  ہے۔تاکہ مزید اسٹاف بھرتی کیا جا سکے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی ڈیوٹی کےلیے آئی سی یو اور ہائی ڈیسنٹی یونٹ ( ایچ ڈی یو) کےلیے اسٹاف بھرتی کیا جاسکتا ہے، یہ اسٹاف سرکاری اسپتال میں بھرتی ہوگا، جو کورونا کیسز کے حوالے سے اپنی خدمات انجام دے گا۔

 
ذرائع کے مطابق :محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو نیا اسٹاف بھرتی کیا جائے گا وہ  اسٹاف 89 روز کے لیے بھرتی کیا جائے گا، اس دوران انہیں تمام واجبات بھی ادا کیے جائیں گے۔ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں 51 کورونا کے مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔جبکہ دوسری جانب مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورتحال پر جاری بیان میں بتایا کہ صوبے میں چوبیس گھنٹےمیں کرونا کے1402نئےکیسز سامنے آئے، چودہ سو دو کیسزمیں سے1148کا تعلق کراچی سے ہے۔