متحدہ عرب امارات میں کام کے خواہشمند افرادکیلئے اچھی خبر

Nov 27, 2020 | 10:21:AM
متحدہ عرب امارات میں کام کے خواہشمند افرادکیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یواےای میں پاکستانی لیبر کیلئے ویزے پرپابندی کی خبریں جھوٹی نکلیں۔ یواےوزیر نے پاکستانی ورک فورس کیلئے ویزا پرپابندی کی خبروں کو مسترد کردیا۔ذلفی بخاری نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کردی

 
  
سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مسلسل حمایت پر نصر بن ثانی الحملی کا شکرگزارہوں، میڈیا رپورٹس کے برخلاف نصر بن ثانی الحملی نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں۔

 
 
وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مسلسل حمایت پرنصر بن ثانی الحملی کاشکرگزارہوں۔ میڈیا رپورٹس کے برخلاف انہوں نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ پاکستانی ورکرز کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، کوروناکےدوران نکالے گئےورکرز میں پاکستانی بھی شامل ہیں، ان پاکستانیوں کو ورچوئل لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس پر رجسٹر کرکے فوقیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس سال کی گولڈن ویزا درخواستوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی، متحدہ عرب امارات کی قیادت کےساتھ اپنے 'ڈاسپورا' کے مسائل حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کے منتظر ہیں۔